اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 52واں اجلاس آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوگا، جس میں علاقائی امن و سلامتی، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلم دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایک عہدیدار نے دنیا نیوز کو بتایا کہ جدہ میں او آئی سی کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی فواد شیر کریں گے، اجلاس میں علاقائی کشیدگی، امن و سلامتی اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز پر غور متوقع
عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ملکی مصروفیات اور بعض اہم امور کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بغداد پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترکیہ، مصر سمیت دیگر اسلامی ممالک کے نمائندوں کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ اس تناظر میں رکن ممالک کے نمائندے موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کا جائزہ لیں گے۔
اجلاس میں مسلم ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے، علاقائی تنازعات کے حل اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔
[…] آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو درجے بہتری کے بعد 17ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ […]