مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں اور کوریج کرنے والی امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر دھاوا بولا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ابو فلاح میں تقریباً 80 نقاب پوش آبادکاروں کی مبینہ کارروائی، امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن زخمی، کیمرہ اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا
رپورٹ کے مطابق 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن بھی حملے کی زد میں آئیں۔ ان کے بیان کے مطابق حملہ آوروں نے پتھراؤ کیا، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور انہیں زمین پر گرا کر لاٹھیوں اور لاتوں سے مارا۔
حملہ آور امریکی صحافی کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تشدد کے باعث ہیڈی لیوائن کو فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے، جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔
[…] اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے بھی ایکس پر بیان دیتے ہوئے عرب جماعتوں کے رہنماؤں سے فوری پوچھ گچھ کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام تھا کہ اسرائیل کو مبینہ مالی معاونت کے ذریعے بنیاد پرست اسلام کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ […]
[…] (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد اور فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے بھی ملاقات […]