تہران: امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ ایرانی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی متعدد کھیپیں بھی خطے سے باہر روانہ کی گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی جیٹ فیول لے جانے والا ایک ٹینکر ستمبر میں میانمار پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران سے ایل پی جی کی متعدد کھیپوں کی بیرونِ خطہ ترسیل کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ایران سے ایل پی جی کی متعدد کھیپوں کی بیرونِ خطہ ترسیل بھی جاری، رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کی خام تیل کی برآمدات کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے، تاہم جیٹ فیول اور ایل پی جی کی ترسیل جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 میں میانمار کے جیٹ فیول سیکٹر پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
[…] آور امریکی صحافی کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ […]
[…] اخلاقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی […]
[…] کے دوران دونوں بحری سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، […]
[…] ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وہ اپنے صدارتی دفتر کی بجلی بھی بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ […]