Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کمانڈر کویت نیول فورس میجر جنرل (نیوی) سیف عبدالہادی الحملان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں بحری سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ خطے کی بحری سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و کویت کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور بحری شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر کویت نیول فورس کا یہ دورہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More