اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیر مقام کی تجویز پر بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
[…] شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کے نام اپنے پیغام میں دونوں برادر […]