Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 50 کلو تھیلا 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جہاں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام شہریوں اور کم آمدن والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، جبکہ عوام نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنانے اور عوام کو مناسب نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے وسیع ساحلی وسائل کے تحفظ، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More