Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ: قومی شاہراہ این اے 25 پر غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 27 گاڑیوں کے چالان

 کوئٹہ: سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی   بلوچستان عبدالمجید جونجو کی ہدایات پر پی ٹی اے کے عملے نے قومی شاہراہ این اے 25 (کراچی–چمن) پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران روٹ پرمٹس، گاڑیوں کے ضروری کاغذات، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر لازمی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر تقریباً 27 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

اس کارروائی میں پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے کے ساتھ موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ چیکنگ کے دوران بغیر پرمٹ اور نامکمل دستاویزات کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں سمیت مختلف خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ غیر ملکی افراد سے متعلق قانونی تقاضوں کی جانچ بھی کارروائی میں شامل تھی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا، مسافروں کی حفاظت بہتر بنانا اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کی روک تھام ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر لازمی دستاویزات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔ متعلقہ عملے کو قومی شاہراہوں پر نگرانی اور چیکنگ مزید مؤثر بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More