Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ: ٹرانسپورٹرز کے تحفظ اور تمپ میں پولیس بھرتیوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق

 صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات سے ملاقات میں مکران ڈویژن، بالخصوص ضلع کیچ اور تمپ میں سیکیورٹی صورتحال، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور مقامی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتیوں سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

ملاقات میں مینا مجید بلوچ نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مبینہ بھتہ خوری، ہراساں کرنے اور بھتہ نہ دینے پر گاڑیوں کو جلانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ محنت کش خاندانوں کے معاشی مستقبل کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظ اور سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملاقات میں تمپ کے نوجوانوں کو پولیس میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

آئی جی پولیس کے مطابق ضلع کیچ اور گوادر کے بعد اگلے مرحلے میں تمپ میں پولیس بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے اور علاقے میں پولیسنگ کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

مینا مجید بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان عوام کے تحفظ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے امن کے قیام اور فرائض کی انجام دہی کے دوران […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More