Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پشین میں طالبہ پر مبینہ تشدد کا نوٹس، وزیر داخلہ بلوچستان نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

 کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع پشین کے علاقے قلعہ کلی مخٹیان میں طالبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پشین سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مبینہ طور پر ملوث ٹیچر کے خلاف الزامات کی مکمل چھان بین کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

 

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میرٹ پر مکمل کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے۔

حکام کے مطابق اگر تحقیقات کے دوران ٹیچر کے تشدد میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تو متعلقہ فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کا بنیادی مقصد پشین ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے تعین سے متعلق امور کا جائزہ لینا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More