Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ کارساز کو 19 برس گزرنے کے باوجود اس المناک دن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال جرأت اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے جیالے کارکنوں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 260 روپے تک پہنچ چکی […]

  2. […] وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت وسائل کی تقسیم میں آبادی کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے، تاہم انتظامی ضروریات، جغرافیائی وسعت اور عوام تک خدمات کی رسائی کو بھی مناسب اہمیت ملنی چاہیے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More