کراچی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں برقرار رہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے رہی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 234 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس سونا 4 ہزار 175 ڈالر پر برقرار رہا۔