لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، ڈیفمیشن ٹریبیونل نے معین قریشی کو 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری کے مطابق عدالت نے ان کے مؤکل کے حق میں فیصلہ سنایا، جبکہ اپوزیشن لیڈر اپنے الزامات کے حق میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عظمیٰ بخاری نے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ مقدمہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں معین قریشی کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد دائر کیا گیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری نے 100 سے 200 افراد کو اسمبلی میں داخل کروایا۔
عظمیٰ بخاری نے ان الزامات کو اپنی ساکھ کے خلاف قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی۔
ان کے وکیل کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران معین قریشی نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس الزامات ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھے اور انہوں نے یہ بیان ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی بخاری نے کہا کہ کسی پر الزام عائد کرنے کے لیے شواہد ضروری ہیں، لیکن اپوزیشن لیڈر اپنے مؤقف کو ثابت نہیں کر سکے۔
ٹریبیونل کے فیصلے کے مطابق معین ریاض قریشی کو عظمیٰ بخاری کو 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
[…] بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ […]
[…] عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تیسرے مرحلے سے مزید گریجویٹس کو جدید آئی ٹی مہارتیں سیکھنے اور اپنے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔ […]