Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پٹرولیم لیوی ختم ہوگی یا احتجاج بڑھے گا؟ کل اہم دن

لاہور: جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر کل ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کر دیا، جبکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پٹرولیم لیوی کے خلاف کل ملک گیر احتجاج، حکومت سے مذاکرات بھی جاری رہیں گے

 

لیاقت بلوچ کے مطابق دونوں فریقین کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات بھی طے پائے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے ساتھ ملک گیر احتجاج بھی جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے اور معاشی سرگرمیوں کا پہیہ رواں رہے۔

اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا 23 اکتوبر کے مذاکرات عوام کو پٹرولیم لیوی سے ریلیف دلانے میں کامیاب ہوں گے یا احتجاج کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] امیر جماعت اسلامی کے مطابق مذاکرات کے دوران پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف […]

  2. […] میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ […]

  3. […] موقع پر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More