اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بیٹھے سیاسی کارکنوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز محفوظ ماحول میں رہتے ہوئے پیسے کما رہے ہیں، جبکہ ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کے نتائج پاکستان میں پی ٹی آئی کو بھگتنا پڑتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے کہ جس شخصیت کی حمایت کے دعوے کیے جاتے ہیں، اسی کی مشکلات کو موضوع بنا کر ڈالر کمائے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بھی ان یوٹیوبرز کے لیے حالات سازگار تھے اور اب حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ان کی آمدن جاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان یوٹیوبرز نے جماعت کو نقصان پہنچایا ہے۔
[…] کے دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کی اور […]