راولپنڈی: ون ڈے ٹرائی سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 430 رنز کا مشکل ہدف حاصل کرلیا۔
سری لنکن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ رتھنائیکے نے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ایوشکا فرنینڈو اور داسن شاناکا نے 97، 97 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 429 رنز بنائے۔
انگلش کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ڈبل سنچری اسکور کی۔ جو روٹ نے 69، ول جیکس نے ناقابلِ شکست 66، ٹام بینٹن نے 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں،
جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور جینت لیاناگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم میں سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹرائی سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔
[…] میں پاکستان اور سری لنکا کی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی ہے۔ قومی ٹیم کو چار میچز […]