Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

شہباز شریف کا پشاور میں اہم اعلان، قبائلی اضلاع کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور سکیورٹی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے 160 ارب روپے فراہم کرے گا، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

پشاور میں قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی مشران نے صوبے کے مسائل پر توجہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں

 

اور پاکستان سے اپنی وابستگی ہمیشہ برقرار رکھی ہے۔ ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، سیف سٹیز منصوبے مکمل کرنے اور سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ صوبے کی گندم کی ضروریات پوری کی جائیں گی اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے ساتھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بھی مؤثر بنایا جائے گا۔ جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں مبینہ بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے پینے کے پانی کے منصوبوں میں 100 ارب روپے اور کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کے فراڈ کے الزامات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ایک ایک پیسہ ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40 منتخب ارکان پر مشتمل قبائلی کونسل کو بااختیار بنایا جائے گا اور قبائلی علاقوں میں ترقیاتی امور اور انصاف کی فراہمی کیلئے وفاق بھرپور معاونت کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More