کوئٹہ: معروف قانون دان ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بلوچ اور پشتون خواتین تعلیم، بیوروکریسی، عدلیہ اور سیاست سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
اپنے بیان میں ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں، جو قومی اور عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کے ذریعے صوبے کا نام روشن کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ علم، محنت اور قابلیت کی بنیاد پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو تعلیمی لحاظ سے پسماندہ سمجھنا غلط فہمی اور محدود سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین میں تعلیم، شعور، صلاحیت اور آگے بڑھنے کا بھرپور جذبہ موجود ہے۔
تانیہ بازئی کا کہنا تھا کہ بلوچ اور پشتون خواتین سیاست سمیت مختلف شعبوں کے بارے میں وسیع علم اور سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔
محض میڈیا پر چند الفاظ بولنا قابلیت کا معیار نہیں، بلکہ حقیقی اہلیت کا اندازہ علم، تجربے، فہم و فراست اور عملی کارکردگی سے لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی خواتین اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کی بنیاد پر ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔
[…] نے اقوامِ متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر تک پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کا مثبت پیغام پہنچانے میں تنویر احمد کی […]
[…] صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے […]