Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پی ٹی آئی میں اختلافات کی گونج، بیرسٹر گوہر نے قیادت سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کے بعد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے متعلق واضح ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے تحت جنید اکبر بدستور صوبائی صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق جنید اکبر کی عدم موجودگی میں نورالحق قادری قائم مقام صوبائی صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ علی اصغر صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی واضح کیا ہے

 

کہ پارٹی کی صوبائی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نورالحق قادری اعلامیے کے مطابق قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More