Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری، پاکستان اے کا پہلا میچ 20 نومبر کو ہوگا

 لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026ء کا شیڈول جاری کردیا، ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اے اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ 22 نومبر کو بھارت اے سے ہوگا۔

پاکستان اے ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ 23 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلے کے ان مقابلوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی ایونٹ میں اس کی پیش رفت کے لیے اہم ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More