کوئٹہ میں رکشہ یونین کی جانب سے آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ سروسز پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آنے پر عوامی حلقوں نے اس کی مخالفت کردی ہے۔
کوئٹہ: رکشہ یونین کا آن لائن بائیک سروسز پر پابندی کا مطالبہ، شہریوں کا دوٹوک مؤقف
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزگار کمانے کا حق جس طرح رکشہ ڈرائیوروں کو حاصل ہے، اسی طرح بائیک رائیڈرز بھی اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق آن لائن بائیک سروسز پر پابندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے رکشہ ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی لائیں اور عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کریں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مقابلے کو روکنے کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو مناسب کرایوں پر سفر کی سہولت میسر آسکے۔