Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ نے 1959 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا

اور 12 جنوری 1993 سے 11 جنوری 1996 تک پاکستان کے گیارہویں آرمی چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج نے مرحوم جنرل کی عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ شریک ہے۔

صدرِ مملکت کا اظہارِ افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر زرداری نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دینے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خراجِ عقیدت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پاک فوج کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More