واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کی جانب سے آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج اس اہم آبی گزرگاہ اور اس کے گردونواح میں بدستور موجود اور چوکس ہے۔
سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی موجودگی برقرار ہے اور وہ بحری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی فوج کے ساتھ علاقائی شراکت دار بھی اس اہم بحری راستے میں موجود ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے یہ بیان ایرانی بحری کمانڈر کے اس دعوے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا کہا گیا تھا۔
[…] امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے ٹیکساس میں سینیٹ کے انتخاب پر بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ انتخاب امریکی کانگریس میں سیاسی جماعتوں کی اکثریت کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ […]