پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے ذریعے شکایات کی وصولی سے لے کر ان پر ہونے والی پیش رفت تک نگرانی کی جا سکے گی۔
مشیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانا، شکایات کے حل میں تاخیر کم کرنا اور ایک ہی نوعیت کے کاموں میں غیر ضروری تکرار روکنا ہے۔
مجوزہ نظام میں محکمۂ سماجی بہبود، پولیس، محتسبین اور انسانی حقوق سے متعلق دیگر اداروں کو منسلک کیا جائے گا،
تاہم کوئی نیا متوازی ادارہ قائم نہیں کیا جائے گا اور تمام ادارے اپنے قانونی دائرۂ اختیار میں کام جاری رکھیں گے۔
منصوبے کے تحت ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا کردار ادا کرے گا، جبکہ ڈی پی اوز کے دفاتر میں انسانی حقوق کے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام ’’حقوقِ پاکستان‘‘ کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، جس سے صوبائی وسائل پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ماہ کے اندر پورٹل پر پیش رفت اور عمل درآمد کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی جائے۔
[…] نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پریزن اینڈ کریکشن ایکٹ 2026 کے ترمیمی ایکٹ کو قانونی […]