Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس

 واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع کو طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے، تاہم طویل فوجی مداخلتوں کی مخالفت کا مطلب فوجی طاقت کے استعمال سے مکمل اجتناب نہیں ہے۔

ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ووٹرز کے ساتھ سوال و جواب کی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی حکومت کی فوجی پالیسی کا دفاع کیا۔

انہوں نے عراق میں اپنی فوجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی مہم جوئی کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا تقریباً سات ماہ سے کسی نہ کسی شکل میں ایران کے معاملے سے نمٹ رہا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ امریکی تعلقات کا تنازع 47 برس پرانا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صدر ٹرمپ اس معاملے کو لامتناہی جنگ کی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ بیرون ملک طویل فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا ہر صورت فوجی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور مقاصد مکمل ہونے کے بعد حکومت اپنی دیگر اہم ترجیحات پر توجہ مرکوز کر سکے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات کس سمت آگے بڑھتے ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More