لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں دانش سکولز کی تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے اور منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام 24 گھنٹے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش سکولز کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف صوبوں اور علاقوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور دانش سکولز کی تعمیر درحقیقت روشن مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تعلیمی اداروں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش سکولز میں صرف انتہائی غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی جدید تعلیمی نظام متعارف کرایا جائے۔
شہباز شریف نے سکولوں کے بنیادی ڈھانچے، تعلیمی سہولیات اور خدمات کے معیار کو جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے وزارت مواصلات کو گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکولز تک رسائی آسان بنانے کے لیے معیاری سڑکوں کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں دانش سکولز کی تعمیر کے حوالے سے جلد حکمت عملی پیش کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں دانش سکولز کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
[…] وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم بدقسمتی سے یہ مسئلہ دوبارہ سر اٹھا گیا۔ […]
[…] میں وزیراعظم نے قرض حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد 21 سال سے کم […]