اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔ ملاقات میں مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور بالخصوص کم آمدنی والے طبقے کو درپیش معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے مختلف تجاویز اور عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فریقین نے توانائی کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے اور عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل رابطہ، مکالمہ اور باہمی مشاورت ضروری ہے۔
[…] پٹرول کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ […]
[…] جماعت اسلامی نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 9 دور مکمل ہو چکے […]