Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور سری لنکا کا گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے سری لنکا کے 16 رکنی اعلیٰ سطح کے بدھ مت وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان گندھارا تہذیب، بدھ مت کے تاریخی ورثے اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ پاکستان گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے کا اہم مرکز ہے۔ حکومت ملک کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی روابط، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں اور ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ہزارہ یونیورسٹی پاکستان اور سری لنکا کی ناگنندا انٹرنیشنل بدھسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں، آثار قدیمہ اور بدھ مت کے مطالعات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

سری لنکن وفد نے اسلام آباد میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں اراکین نے گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے تاریخی نوادرات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق سری لنکا کے معروف ٹی وی میزبان چتھورا الوِس پاکستان میں گندھارا تہذیب کے حوالے سے آٹھ اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام بھی تیار کریں گے، جس کے ذریعے پاکستان کے تاریخی ورثے کو عالمی ناظرین تک پہنچایا جائے گا۔

وفد اپنے آٹھ روزہ دورے کے دوران ٹیکسلا، تخت بھائی، پشاور اور سوات کے تاریخی و مذہبی مقامات کا دورہ کرے گا۔ اس کے علاوہ سوات یونیورسٹی اور سری لنکا کی ناگنندا انٹرنیشنل بدھسٹ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گندھارا تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور قدیم تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پاکستان اور سری لنکا مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] اور بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے […]

  2. […] ڈیسک) اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More