واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا فی الحال ایران پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ہر قسم کی کارروائی کیلئے تیار ہے، تہران کے معاملے پر واشنگٹن کی پوزیشن مضبوط ہے اور بظاہر امریکا اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر رہا ہے۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں اور ممکن ہے کہ حملے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، تاہم امریکی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ جنگ سے قبل کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل کی ترسیل ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات کس سمت آگے بڑھتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا، تاہم فی الحال سفارتی رابطوں کے ذریعے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
[…] سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے مشروط […]