Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

تربت سینٹرل جیل میں قیدیوں کو ہفتے میں دو روز ڈاکٹر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

 تربت: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤوف رند نے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل منیر احمد شے تگری سے ملاقات کرکے قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران جیل میں مستقل ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤوف رند نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ صحت ضلع کیچ کی جانب سے ہفتے میں دو دن ڈاکٹر کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر جیل کا دورہ کرکے قیدی مریضوں کا طبی معائنہ کریں گے اور انہیں ضروری علاج معالجے کی سہولت مہیا کریں گے۔

جیل حکام نے مچھروں اور دیگر حشرات سے بچاؤ کے لیے جیل میں اسپرے کرانے کی درخواست بھی کی، جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اسپرے کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل منیر احمد شے تگری نے قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون اور جیل کے صحت سے متعلق مسائل پر فوری توجہ دینے پر ڈاکٹر عبدالرؤوف رند کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت اور جیل انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون سے قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جیل میں صحت و صفائی کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More