وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فوکل پرسن سید اقبال شاہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیات خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیمی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پارٹی کارکنان کو درپیش مسائل اور مختلف امور سے آگاہ کیا، جبکہ صوبے میں جاری سیاسی و انتظامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی متوازن ترقی، عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان اور عہدیداران پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی تجاویز اور مشاورت کو انتظامی معاملات اور عوامی خدمت کے اقدامات میں خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
ملاقات میں سید اقبال شاہ اور حیات خان اچکزئی نے صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
[…] اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور […]