قلعہ عبداللہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو کی زیر صدارت 6 نومبر 2026 کو ای پی آئی سیل میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کی کارکردگی اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ایم پی پی ایچ ڈی محمد داؤد خان کاکڑ، رحمت خان اچکزئی، آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو)، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ای پی آئی، تحصیل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی پی ایچ آئی اور ضلع بھر کے تمام انچارج ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع میں حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) سے متعلق اہم کارکردگی کے اشاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ویکسینیشن کی مجموعی صورتحال، مقررہ اہداف کے حصول اور مختلف مراکز کی کارکردگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے پروگرام کے مؤثر نفاذ میں درپیش مسائل، کارکردگی میں بہتری کے امکانات اور ویکسینیشن کی سہولیات کو مزید فعال بنانے کے امور پر بھی غور کیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی بہتر بنانے، مقررہ اہداف کے حصول اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔