Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بشریٰ بی بی کا طبی سہولیات اور مکمل میڈیکل ریکارڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

 اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی نے اپنی صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر طبی سہولیات کی فراہمی اور مکمل میڈیکل ریکارڈ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں اڈیالہ جیل انتظامیہ سے بشریٰ بی بی کی تازہ ترین اور تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ ان کی تشخیص، علاج اور طبی معائنے سے متعلق تمام دستاویزات بھی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہو رہی ہے اور آنکھوں کی حالت میں تیزی سے خرابی کے باعث فوری طبی توجہ درکار ہے۔ اس سلسلے میں ماہر امراض چشم سے معائنہ کرانے اور جیل کے میڈیکل افسر کی موجودگی میں طبی مشاورت کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ذاتی اخراجات پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے اور جیل میں تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی بینائی کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ متفرق درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا کی ٹیم کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے بعد ان کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی، بشریٰ بی بی نے علاج اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More