لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح کر دیا، جدید ٹرک کو لاہور رنگ روڈ پر صفائی اور سڑکوں کی دھلائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک سویپر ٹرک کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہیں منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور اس کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
حکام کے مطابق الیکٹرک میکنیکل سویپر ٹرک نہ صرف سڑکوں سے گردوغبار صاف کرے گا بلکہ پانی جذب کرکے سڑکوں کی دھلائی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ جدید فل الیکٹرک سویپر اور برومر ٹیکنالوجی کا پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرک ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
منصوبے کے تحت الیکٹرک سویپر کے استعمال سے کاربن کا اخراج صفر ہوگا، جس سے فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی، جبکہ سڑکوں پر گردوغبار اور شور میں بھی کمی آئے گی۔
حکام کے مطابق جدید الیکٹرک ٹرک ماحول دوست صفائی کے نظام کو فروغ دینے اور سمعی آلودگی کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
[…] پاکستان کی جانب سے نور زمان اور عاصم خان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر قومی ٹیم کی فتح یقینی بنائی اور پاکستان کو ایشین چیمپئن کا تاج پہنا دیا۔ […]