اسلام آباد
07 نومبر 2026
چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا کل اور پرسوں خصوصی دورہ تھرپارکر، بدین اور مٹھی میں بی آئی ایس پی بینفشری خواتین اور ان کے خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گی، شکایات سنیں گی
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سندھ کے خصوصی دورے کے دوران ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی اور بدین کا دورہ کریں گی، جہاں وہ بی آئی ایس پی کے مختلف سماجی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مستحق خواتین اور خاندانوں سے براہِ راست ملاقات کریں گی اور ان کے مسائل سنیں گی۔
ضلع تھرپارکر، خشک سالی سے شدید متاثر ہونے کے باعث بی آئی ایس پی کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ بی آئی ایس پی نے یہاں مستحق خاندانوں کی مالی معاونت اور سماجی تحفظ کے ذریعے ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ضلع تھرپارکر میں بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 126,044 مستحق خواتین رجسٹرڈ ہیں، جبکہ 123,320 خواتین کو سمز جاری کی جا چکی ہیں، جو 97.84 فیصد کوریج کی عکاسی کرتی ہیں۔
بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ضلع میں 43,091 مستحقین مستفید ہو رہے ہیں، جن میں 23,044 حاملہ خواتین اور 20,047 بچے شامل ہیں۔ اسی طرح بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت 4,499 اسکولوں میں مستحق خاندانوں کے 168,776 بچے رجسٹرڈ ہیں۔
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بینظیر ہنرمند پروگرام (BHP) کے تحت بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی (BBSHRRDB) کے بیچ میں 48 افراد تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ اکتوبر 2026 میں قومی سماجی و معاشی *رجسٹری (NSER) کے تحت ضلع تھرپارکر میں 4,281 سروے کیے گئے۔ دور دراز علاقوں میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کے لیے ضلع میں ایک موبائل رجسٹریشن وین (MRV) بھی مختص کی گئی ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا یہ دورہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے، مستحقین کی مشکلات براہِ راست جاننے اور انہیں مالی معاونت، تعلیم، غذائیت اور ہنرمندی کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔
[…] روبینہ خالد نے بینظیر ہنرمند پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے […]
[…] ازیں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی میں منتخب نمائندوں اور ضلعی […]