تہران: ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ ناکارہ ہوگیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق ٹینکر نے اپنا نیویگیشن سسٹم بند کر رکھا تھا اور ممنوعہ سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ متعدد بار خبردار کیے جانے کے باوجود ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی وارننگز کو نظرانداز کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔