لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے مفت سفری سہولت کا انتظام کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے 5 سے 8 نومبر 2026 تک اجتماع کے شرکا کی آمدورفت آسان بنانے کے لیے سوئے آصل پھاٹک سے اجتماع گاہ تک مفت الیکٹرک شٹل سروس شروع کی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے 4 الیکٹرک بسیں مختص کی گئی ہیں، جو شرکا کو اجتماع گاہ تک مفت سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو سفری مشکلات سے بچانا اور اجتماع گاہ تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔