Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو کی عمارت پر حوثی حملے کی کوشش کی شدید مذمت

 اسلام آباد:   پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حملے کی کوشش کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پاکستان حوثیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی حکام کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو بھی سراہا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ سعودی بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے موجودہ ناظم الامور […]

  2. […] جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض، ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More