اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی ترکیہ روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کی 31ویں کانفرنس (COP-31) کے تحت منعقدہ عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف کل سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کرہ ارض کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کی استعداد میں اضافے اور صاف و پائیدار توانائی کی جانب منتقلی کے لیے حکومتی اقدامات کو بھی اجاگر کریں گے۔
وہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مناسب، مستحکم اور آسان شرائط پر موسمیاتی مالی معاونت کی فراہمی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
دورہ ترکیہ کے دوران وزیراعظم کی ترک قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں پاکستان اور متعلقہ ممالک کے باہمی تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
[…] ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں سٹیل فیکٹری میں ہونے والے […]
[…] جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا اور […]