لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی معاملات اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے جاری حکومتی اصلاحاتی عمل، خصوصاً معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی سے بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی امور، معیشت کی بہتری اور عوامی ریلیف کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی مشاورت بھی ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
[…] شہباز شریف کل سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کرہ ارض کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ […]