تہران: ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایک چٹان پر نصب بحری نیویگیشن سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ان نیویگیشن آلات کو مبینہ طور پر تیل کی سمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
ایرانی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کا ہدف آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے میں واقع ایک چٹان پر نصب بحری رہنمائی کے آلات تھے۔
تاہم ایرانی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکورہ سسٹمز کو کس طریقے سے نشانہ بنایا گیا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور کارروائی میں کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
دوسری جانب امریکا کی طرف سے ایرانی الزام یا کارروائی کے دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعے کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس حساس علاقے میں کسی بھی فوجی کارروائی یا نیویگیشن نظام میں خلل سے بحری آمدورفت اور عالمی توانائی منڈی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
[…] آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیرمحفوظ ہے، لیکن انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر انحصار کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی […]
[…] انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں امریکی فوج کے اہم ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ […]