Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا امریکی فوج کو بڑا جھٹکا؟ بحرین میں اہم ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا

تہران:   ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین میں امریکی فوج کے ابتدائی وارننگ ریڈار کو تباہ کردیا ہے، کارروائی کو سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر مبینہ حملے کا جواب قرار دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں امریکی فوج کے اہم ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی ایرانی علاقے سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر دشمن کی فضائی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی۔

ایرانی فورسز نے خبردار کیا کہ یہ کارروائی جارح دشمن کیلئے واضح پیغام ہے کہ آبنائے ہرمز میں فضائی اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرو اسپیس فورس بھرپور جوابی کارروائی کیلئے مکمل تیار ہے۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیریک کو فوجی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ارنا کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ صوبہ ہرمزگان آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے، جس کے باعث اسے خطے میں غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔ ایران کے تازہ دعوے سے خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کے دوران پاک ایران سرحدی تجارت کو درپیش مسائل، کسٹم کلیئرنس میں تاخیر اور […]

  2. […] نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More