Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گلگت بلتستان کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا: محسن نقوی

 اسلام آباد:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل تیز کرنے، امن و استحکام برقرار رکھنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ علاقے میں سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ گلگت بلتستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو خطے کی سیاحتی اہمیت اور بہتر حالات کا عکاس ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ علاقے میں مجموعی صورتحال بہتر ہے اور امن و امان کی فضا مکمل طور پر برقرار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More