عجمان: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
مقابلے میں بنگلا دیش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے اور پاکستان کو کامیابی کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی۔
پاکستان کی جانب سے صدف شمس نے 37 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔
[…] پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے اس شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ […]