راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے دورہ ازبکستان کے دوران پاکستان اور ازبکستان نے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، فوجی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جنگی مہارت اور آپریشنل استعداد کو سراہا، جبکہ دونوں جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے دفاعی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے، آپریشنل تیاری بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
[…] سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 337 رنز کا بڑا […]
[…] بیلٹس کی گنتی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللہ شاہ 6 ہزار 618 ووٹ حاصل […]