Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ نے عالمی معیشت کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سمندری راستوں کی غیر یقینی صورتحال عالمی امن، علاقائی استحکام اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

ترکیہ کی خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے سلامتی کونسل سے ورچوئل خطاب میں سمندری واقعات میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

خالد خیاری کا کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں کو مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا ہے، جبکہ متعدد بحری جہاز اور ان کے عملے کئی ماہ سے خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے سمندری تجارت اور جہاز رانی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سویلین اور تجارتی بحری جہازوں کو کسی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ایسے واقعات کے اثرات صرف متعلقہ خطے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اہم تزویراتی آبی گزرگاہوں میں جاری کشیدگی کے نتائج عالمی امن و سلامتی کے لیے انتہائی تشویش ناک ہوسکتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More