Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خضدار کی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ، ٹریفک جام اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس متحرک

خضدار: شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر قابو پانے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ایس ایس پی خضدار محمد بلوچ نے عملی اقدامات شروع کر دیئے۔ انہوں نے انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کرکے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایس ایس پی خضدار نے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر پیدل معائنہ کیا اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اہم چوکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ایس ایس پی محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور تاجروں کو آمدورفت کے دوران مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ جدید نظام متعارف ہونے سے ٹریفک جام کے مسئلے پر مستقل قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے پولیس اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی بہتری کیلئے پولیس اور تاجر برادری مل کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ایس ایس پی خضدار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خضدار پولیس شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شہر کی خوبصورتی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More