کراچی: امیر تبلیغی جماعت، ممتاز عالم دین، استاذ الحدیث اور استاذ العلماء حضرت مولانا نذر الرحمٰن صاحب انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی۔
حضرت مولانا نذر الرحمٰن صاحب 2018 سے امیر تبلیغی جماعت کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی تعزیت کی ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا نذر الرحمٰن نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اپنی زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔