اسلام آباد سے براہوئی زبان میں ریڈیو نشریات اور خصوصی پروگراموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نشریات پھلیں بلوچ نے اس اقدام کا افتتاح کیا۔
اس پیش رفت کے تحت براہوئی زبان بولنے والے افراد کو قومی نشریاتی دھارے میں نمائندگی فراہم کرنے اور مادری زبان میں معلوماتی و تفریحی پروگرام نشر کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔