Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلا کو اہم ہدایات

 اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا کو سیاسی گفتگو سے اجتناب اور اپنی بات چیت قانونی معاملات تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کی ملاقات سے متعلق دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے اپنے حکم میں توقع ظاہر کی کہ وکلا سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ملاقات کے دوران یا بعد میں سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کریں گے اور صرف مقدمے سے متعلق قانونی امور پر بات کریں گے۔

عدالت نے دونوں وکلا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جائے اور اس کا دورانیہ کم از کم ایک گھنٹہ مقرر کیا جائے۔

دورانِ سماعت لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث وہ عدالت میں دلائل دینے سے قاصر ہیں، جبکہ سلمان صفدر نے بتایا کہ انہیں اپیل پر دلائل کے لیے ہدایات مل چکی ہیں، تاہم ملاقات کا وقت ناکافی تھا۔

عدالت نے متعلقہ آفس کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں کی پیپر بکس بھی سات روز کے اندر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] پارٹیز اجلاس نے اسلام آباد میں معدنی وسائل سے متعلق منعقدہ سیمینار اور اس کی […]

  2. […]  اسلام آباد سے براہوئی زبان میں ریڈیو نشریات اور خصوصی پروگراموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نشریات پھلیں بلوچ نے اس اقدام کا افتتاح کیا۔ […]

  3. […] بخاری کے مطابق 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کی طبی […]

  4. […] اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں درپیش مشکلات سے متعلق […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More