کوالیفائرز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے چار ملکی کوالیفائرز کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
پاکستان نے اس سے قبل ایران اور بھارت کی ٹیموں کو بھی شکست دی تھی، یوں قومی ٹیم نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے پولو ورلڈکپ میں جگہ بنا لی۔